0
Thursday 21 Nov 2019 18:17

لاہور، مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان کے رہنما علی عباس مرزا انتقال کرگئے

لاہور، مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان کے رہنما علی عباس مرزا انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان کے رہنما علی عباس مرزا لاہور میں انتقال کرگئے۔ علی عباس مرزا کی نماز جنازہ قبرستان مومن پورہ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں سے شیعہ رہنماﺅں سمیت تمام مکاتب فکر بالخصوص سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ علی عباس مرزا کے انتقال کو مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی سمیت ضلعی رہنماﺅں نے بہت بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہایت شفیق، با اخلاق، اتحاد امت کیلئے کوشاں اور مادر وطن پاکستان کے باوفا سپوت تھے۔ جوان سال فرزند کی موت خانوادہ کیلئے عظیم صدمہ ہے۔ ربّ کریم مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ علی عباس مرزا کو مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 828328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش