0
Thursday 28 Nov 2019 11:42

ہر نئے آرمی چیف کی صلاحیتیں بے انتہا ہوتی ہیں اور کمانڈ کمزور نہیں مضبوط ہوتی ہے، تجزیہ کار زاہد حسین

ہر نئے آرمی چیف کی صلاحیتیں بے انتہا ہوتی ہیں اور کمانڈ کمزور نہیں مضبوط ہوتی ہے، تجزیہ کار زاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو درست طریقے سے پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے معاملہ پیچیدہ ہو گیا، ایسا لگتا ہے نوٹیفکیشن کسی بچے سے لکھوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو دن سے جاری اس تنازعہ میں سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہوا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس معاملے میں حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے جس کا فائدہ حزب اختلاف کو ہو گا۔

زاہد حسین نے کہا کہ نئے آرمی چیف آتے ہیں تو ان کی صلاحیتیں بھی بے انتہا ہوتی ہیں اور کمانڈ مضبوط ہی ہوتی ہے کمزور نہیں ہوتی، فوج کو صرف ایک فرد نہیں چلا رہا ہوتا بلکہ دیگر فوج کے افسران بھی مل کر اپنا اپنا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر تو کسی کو اعتراض نہیں ہے کہ وزیراعظم صدر کو تجویز کریں گے اور صدر اپنے اختیارات استعمال کریں گے، حکومت نے کمزوری دکھائی تو معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا اور حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ملک کے مشکل حالات میں آرمی چیف تبدیل ہوتے رہے لیکن ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال میں فرق نہیں پڑا اور جاری آپریشن اسی طرح سے چلتا رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 829450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش