0
Friday 17 Jul 2009 10:26

ملک بھر سے ہزاروں عراقی زائرین کی روضہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی طرف پیدل روانگی

ملک بھر سے ہزاروں عراقی زائرین کی روضہ امام موسی کاظم علیہ السلام کی طرف پیدل روانگی
عراق میں گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کا دن منانے اور عزاداری کرنے کیلئے پیدل کاظمین میں واقع انکے روضے کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ آج مسلسل دوسرے دن بھی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد میں واقع امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضے کی طرف پیدل کاروان جاری ہیں۔ یہ زائرین ہفتے کے دن امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے دن انکی عزاداری میں شرکت کیلئے بغداد کی طرف روانہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بغداد کی سڑکیں زائرین سے بھر چکی ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کی رہائش کیلئے انتظامیہ کی طرف سے ٹینٹس کا بندونست کیا گیا ہے۔ عراق کی سیکورٹی فورسز نے بھی سخت امنیتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہر قسم کی بھاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی شہر میں آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔ اسکے باوجود آج صبح "الطلائع" چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 8298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش