0
Monday 2 Dec 2019 11:41

ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی درخواست میں فریق حکومت پاکستان سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شاہد مبین نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی اور وفاقی حکومت سمیت پی ٹی اے سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کیلئے تباہ کن ہے۔ مذکورہ ایپ وقت اور پیسے کے ضیاع کیساتھ فحاشی عام کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بڑھ رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکا جائے۔
 
عدالت نے درخواستگزار وکیل کی عدم پیشی پر سماعت 12 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ ٹک ٹاک کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ 2019 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ ہونیوالی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی ہے۔ جس کو یکم جنوری 2019  سے لے کر 16 نومبر 2019 تک ایک کروڑ 63 لاکھ بار ڈاون لوڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان میں ٹک ٹاک کو 2 کروڑ 55 لاکھ مرتبہ ڈاون لوڈ کیا جا چکا ہے اور یہ ایپ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ یاد رہے کہ اس ایپ پر نوجوانوں کی اکثریت مختلف گانوں پر ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے ہیں اور اپنی اداکاری کی پروموشن کرتے ہیں۔ اس ایپ سے عام گھریلو لڑکیاں بھی بُری طرح متاثرہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 830230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش