0
Tuesday 3 Dec 2019 11:10

ڈیجیٹل اکانومی تک ایلیٹ کلاس کیساتھ نچلے طبقے کی رسائی ضروری ہے، اسد عمر

ڈیجیٹل اکانومی تک ایلیٹ کلاس کیساتھ نچلے طبقے کی رسائی ضروری ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلیٹ کلاس کے ساتھ ساتھ نچلے طبقے کی بھی ڈیجیٹل اکانومی تک رسائی ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر اسلام آباد میں منعقدہ ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس ڈی پی آئی کا کردار قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری سے ملکی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم گورننس کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو پھر ہمارے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار زیادہ اہم ہوسکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سب کو معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے، ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خود مختار بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم چیز ہے، اس تک ایلیٹ کلاس کے ساتھ نچلے طبقے کی بھی رسائی ہونی چاہیئے، ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے، پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے، اس سلسلے میں ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی منظوری بھی دی گئی تھی، جس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کے لیے ترجیحی پالیسیاں پیش کرنا اور پاکستان کے لیے ایک ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 830471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش