0
Tuesday 3 Dec 2019 16:52

حکومت شہباز شریف کے اثاثۓ منجمد کر کے اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے، احسن اقبال

حکومت شہباز شریف کے اثاثۓ منجمد کر کے اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے اثاثے  منجمد کرنے کے نیب احکامات پر کہا ہے کہ جن اثاثوں کو شہباز شریف نے ڈکلیئر کیا ہوا ہے انہیں سیل کرنا زیادتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت مسلم لیگ (ن) پر منی لانڈرنگ، کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں کرپائی اور اس طرح شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی تو شہباز شریف کو وراثت میں ملی ہے، جب کہ جن پراپرٹیز کو شہباز شریف نے ڈکلیئر کیا ہوا ہے انہیں سیل کرنا زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کے ساتھ تدبر کا رویہ اپناتی لیکن حکومت محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے۔ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت قومی اداروں کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھانا چاہتی ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، مجھے ان کی نیت پر شک ہے، یہ آرمی چیف کے نوٹس کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 830549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش