0
Wednesday 4 Dec 2019 13:10

افغانتستان، جاپانی NGO کے سربراہ حملے میں زخمی

افغانتستان، جاپانی NGO کے سربراہ حملے میں زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کے محافظ، ڈرائیور اور ایک مسافر سمیت 5 افغان ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکامورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ناکامورا 2008ء میں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازویو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگرہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں کچھ عرصے سے مختلف غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 830725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش