0
Friday 17 Jul 2009 11:46

طالبان نے مغوی امریکی فوجی کے قتل کی دھمکی دے دی

طالبان نے مغوی امریکی فوجی کے قتل کی دھمکی دے دی
کابل :طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے غزنی اور پکتیا میں آپریشن نہ روکا تو مغوی امریکی فوجی کو ہلاک کر دیا جائے گا۔کابل سے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں طالبان کمانڈر مولوی سنگین کے ترجمان عبداللہ جلالی نے کہا کہ امریکہ فوری طور پر صوبہ غزنی کے ضلع گیرو اور صوبہ پکتیا کے ضلع خوشامند میں آپریشن بند کر دے۔ ایسا نہ کیا گیا تو امریکی فوجی کو قتل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کے مستقبل کے بارے میں آخری فیصلہ ملا عمر کریں گے۔ امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ پانچ روز پہلے غائب ہونے والی امریکی فوجی ملاخ کو طالبان نے اغوا کیا تھا۔ ادھر نیو یارک میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ ضرروت پڑنے پر امریکا افغانستان میں صدر اوباما کے اعلان کردہ 21ہزار فوجیوں سے زیادہ امریکی فوجی بھیج سکتا ہے ۔ 


خبر کا کوڈ : 8308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش