0
Thursday 5 Dec 2019 12:36

اسرائیل بحران، تیسری بار کنیسٹ کے انتخابات متوقع

اسرائیل بحران، تیسری بار کنیسٹ کے انتخابات متوقع
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کو کابینہ کی عدم تشکیل کے شدید اور سخت بحران کا سامنا ہے۔ ایک سال سے کمتر مدت میں اسرائیلی کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کروانے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسرائیل بیٹنا پارٹی کے سربراہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کرانے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل کو تاریخ کے سخت ترین بحران کا سامنا ہے۔ اسرائیل بیٹنا پارٹی کے سربراہ اویگڈور لیبر مین نے لیکوڈ پارٹی اور بلیو وائٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے امکانات کو سختی کے ساتھ رد کر دیا ہے۔ ایک طرف امریکہ کی اسرائیل کو بھرپور حمایت حاصل ہے اور دوسری طرف عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کی راہیں ہموار کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حکام، کابینہ کی تشکیل میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کو تاریخی مشکلات کا سامنا ہے اور اسرائیلی کی غاصب صہیونی حکومت اندرونی سطح پر کھوکھلی اور تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اسرائیل کی سیاسی پارٹیاں کنیسٹ میں 61 نشستیں حاصل کرنے اور کابینہ کی تشکیل میں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں اور انھوں نے اسرائیل کو تاریخی شکست اور ناکامی سے روبرو کر دیا ہے یہاں تک کہ اسرائیلی کنیسٹ کے ایک سال سے کم مدت میں تیسری بار انتخابات کروانے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 830907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش