0
Thursday 5 Dec 2019 21:16

کراچی، تنظیمی نیٹ ورک مربوط کرنے کیلئے جماعت اہلسنت رابطہ کمیٹی، مساجد کمیٹی کی تشکیل

کراچی، تنظیمی نیٹ ورک مربوط کرنے کیلئے جماعت اہلسنت رابطہ کمیٹی، مساجد کمیٹی کی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، حکمراں عوامی مسائل سے قطع نظر اپنی کرسی بچانے کی فکر میں لگے ہیں، قوم لٹیروں اور مفاد پرست عناصر کے چنگل میں ہے، معاشرے کو لادینی قوتوں کے فتنے سے بچانے کیلئے علماء و عوام کو یکسو ہو کر جدوجہد اور اس ارض وطن پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ اور تابناک مستقبل کیلئے اپنی تمام تر توانیاں صرف کرنا ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں جماعت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ کہ ہمارا کام اس اجڑتے معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اجلاس میں تنظیمی نیٹ ورک کو مربوط کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے جماعت اہلسنّت کراچی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے کنونیئر محمد جاوید قادری ہوں گے، نیز مساجد و مدارس کے مسائل کے حوالے سے علامہ بلال قادری کی سربراہی میں تین رکنی مساجد کمیٹی بنائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 830988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش