0
Thursday 5 Dec 2019 22:00

نوشہرہ، نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون جان بحق

نوشہرہ، نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون جان بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں امان گڑھ کے مقام پر نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق ہوگئی۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ گاڑی میں ایک مرد اور تین خواتین سوار تھیں۔ اسٹیشن پولیس آفیسر نوشہرہ کے مطابق فائرنگ میں تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے مدعی بلال خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مدعی بلال خان نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش