0
Thursday 5 Dec 2019 21:32

امریکی یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج، اسرائیل مردہ باد کے نعرے

امریکی یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج، اسرائیل مردہ باد کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم امریکی یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع امریکی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سابق اور موجودہ سفارت کاروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں اسرائیل میں تعینات سابق امریکی سفارت ڈینئل کرتزر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد نے کانفرنس ہال کے باہر جمع ہو کراسرائیلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ طلباء نے احتجاجی مظاہرے کی تصاویر اور فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جن میں طلباء کو اسرائیل کے خلاف سخت مشتعل دیکھا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش