0
Friday 6 Dec 2019 17:58

کشمیر میں فوج نہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف دائر درخواست مسترد

کشمیر میں فوج نہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف دائر درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں فوج کو کشمیریوں کے تحفظ کا حکم نہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے جاوید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایس ایم بھٹہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے معاملے پر بھرپور تقریر کی جس کے بعد بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے ذرائع ابلاغ پر پابندی لگا دی اور بیرونی دنیا سے رابطہ بالکل ختم کر دیا، بھارتی فوج کشمیری خواتین کی آبرو ریزی اور نسل کشی کر رہی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت وزیراعظم فوج کو کشمیریوں کے تحفظ کیلئے حکم نہیں دیا، وزیراعظم عمران خان کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے پاکستان کا نقشہ تبدیل ہوگیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت فرائض میں غفلت پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ آنے سے پہلے آپ کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنا چاہیے تھا۔ عدالت نے درخواست گزار کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔
خبر کا کوڈ : 831158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش