اسلام ٹائمز۔ اپنی سرزمینوں پر واپسی کے عظیم احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کے 73 ویں احتجاجی مظاہرے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بیگناہ فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 27 بیگناہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی جوان ہر جمعے کے روز "اپنی سرزمینوں پر واپسی کے عظیم مظاہروں" کے عنوان سے پورے فلسطین اور خاص طور پر غزہ میں اسرائیلی سرحد پر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں جبکہ غاصب صیہونی فوجی سرحد پار سے بیگناہ فلسطینیوں کو اپنی گولیوں اور آنسو گیس کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔