0
Saturday 7 Dec 2019 00:23

اردن میں غاصب صیہونی رژیم کیخلاف احتجاجی مظاہرے

اردن میں غاصب صیہونی رژیم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ اردنی عوام جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اپنے احتجاج کے ذریعے اردنی علاقے "درہ" کو اسرائیل میں شامل کر لئے جانے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی۔ اردنی عوام نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے دوران غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین میں خود مختار حکومت کے قیام کی مخالفت پر مبنی تازہ ترین اسرائیلی اقدام کی بھی شدید مذمت کی۔

اردن کے دارالحکومت سمیت متعدد شہروں میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے خلاف ہونیوالے ان مظاہروں میں اردن کی عوام نے اسرائیل سے گیس درآمد کرنیکی مخالفت کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کا غصب شدہ حق قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے گیس کی درآمد کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ ہزاروں مظاہرین اسرائیل مخالف نعرے بازی کر رہے تھے اور انہوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر عالمی عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کیطرف سے خطے کے ممالک کی اراضی پر ناجائز قبضہ جمانے کی کارروائیوں کا ازخود نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 831210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش