0
Tuesday 5 Jul 2011 21:15

کراچی میں لوگ مر رہے ہیں، پولیس ایدھی سروس نہیں کہ اسپتال پہنچا کر بیٹھ جائے، واجد درانی

کراچی میں لوگ مر رہے ہیں، پولیس ایدھی سروس نہیں کہ اسپتال پہنچا کر بیٹھ جائے، واجد درانی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس واجد علی درانی کا کہنا ہے کہ کراچی کے 200 مقامات پر کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے، جو کام نہیں کرے گا، وہ میری ٹیم میں نہیں رہ سکتا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس کی مدد کی ضرورت ہے، یہاں لوگ مر رہے ہیں، پولیس ایدھی سروس نہیں کہ اسپتال پہنچا کر بیٹھ جائے۔ واجد درانی کے بقول کراچی اہم مسائل کا شکار ہے، جسے سدھارنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں کمیونی پولیسنگ کے پروگرام کو متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت تھانوں کو چار حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، کمیونٹی سینٹر کا انچارج 10 علاقہ معززین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انویسٹی گیشن کی خرابی کو دور کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، ون فائیو، ایگل اسکاؤٹ اور کرائم برانچ کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر واجد درانی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 83168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش