0
Tuesday 10 Dec 2019 09:27

کشمیر بحران پر عالمی عدالت انصاف سے رائے لیں گے، شیریں مزاری

کشمیر بحران پر عالمی عدالت انصاف سے رائے لیں گے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ میں کشمیر بھارتی مظالم کے خلاف، انسانی حقوق کے اس بحران پر بین الاقوامی عدالت انصاف سے مشاورتی رائے لینے پر غور کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پیش کرنے کے لئے انسانی حقوق کی حامی ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام یہاں ’’ہیومن رائٹس ڈپلومیسی‘‘ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وفاقی وزیر اسد عمر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مجموعی مظالم کے خلاف فوری قدم اٹھانے کے لئے انسانی حقوق کے خصوصی مینڈیٹ ہولڈرز سے رابطہ کیا ہے۔ ہم مستقبل میں انسانی حقوق کے اس بحران پر بین الاقوامی عدالت انصاف سے مشاورتی رائے لینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش