0
Wednesday 11 Dec 2019 21:02

آرمی چیف سے روسی وزیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

آرمی چیف سے روسی وزیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے روسی وزیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیر صنعت و تجارت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فوج اور روسی وفد نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دینے پر بھی اتفاق کیا۔ خطے میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں کرنے کا عزم کیا گیا۔ روسی وزیر صنعت و تجارت ڈینس منٹرووکا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ بھی کیا۔ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی، جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کے معاملات بھی زیر غور آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 832137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش