0
Sunday 15 Dec 2019 13:27

پی آئی سی واقعہ، لاہور ہائیکورٹ بار کا کل ہڑتال نہ کرنے کا اعلان

پی آئی سی واقعہ، لاہور ہائیکورٹ بار کا کل ہڑتال نہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں ملوث وکلاء کی گرفتاریوں کیخلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ بار کا وکلاء اور سائلین کی مشکلات کے پیش نظر کل سوموار کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری نے کہا ہے کہ وکلاء اور دُور دراز سے آنیوالے سائلین کی سہولت کیلئے سوموار کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کل سولہ دسمبر کو معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی اور وکلاء اپنے کیسوں میں پیش ہوں گے۔ صدر بار حفیظ الرحمان چودھری کا کہنا ہے پی آئی سی کے واقعے پر افسوس ہے، وکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار وکلا رہا اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، پی آئی سی واقعے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے تاہم انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو پسند نہیں کرتے، کچھ تشدد پسند لوگ وکلا کے بھیس میں آئے تھے۔ حفیظ الرحمان چودھری نے دعویٰ کیا کہ تشدد کرنیوالے وکیل نہیں، کسی پارٹی کے رکن ہیں۔ حفیظ الرحمان چودھری نے یقین دہانی کرائی کہ بار کونسل وکلا کیخلاف کارروائی کرے گی۔ وکلا کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتا ہوں، ہمیں انتہائی افسوس اور شرمندگی ہے، ہمیں وجہ کو بھی دیکھنا چاہیے، اس تمام معاملے میں حکومت کی بھی نااہلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش