0
Monday 16 Dec 2019 15:57

سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں، فردوس شمیم نقوی

سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما سید فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں، سندھ کی ترقی کرنی ہے تو بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں سندھ کی تقسیم سمیت ملک میں نئے صوبوں کے مؤقف پر تحریک انصاف سندھ نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں، سندھ کی ترقی کرنی ہے تو بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو تقسیم کا نظریہ، ایم کیو ایم اور اردو بولنے والوں کو بانی ایم کیو ایم نے دیا تھا، آج سندھ کے سیاسی حالات کچھ اور ہیں، ایم کیو ایم ہمیشہ صوبوں کی سیاست کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دلوں کو ملایا ہے، نفرتوں کو ختم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش