0
Monday 16 Dec 2019 19:15

نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا، اشرف جلالی

نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) اور تحریک صراط مستقیم کے تحت یوم سقوط ڈھاکہ منایا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر مرکز صراط مستقیم لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔ جب پاکستانی ہونے کی بجائے پنجابی، سندھی، بلوچی اور پختوں ہونے پر فخر کیا جائے تو سانحہ مشرقی جیسے سانحات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات کو روکنے کیلئے صوبوں کے باہمی اور وفاق سے تعلقات کو بدگمانیوں سے بچانا ضروری ہے۔ مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے درمیان حقوق کی کشمکش کا نتیجہ سقوط ڈھاکہ کی شکل میں سامنے آیا۔ جب بھی حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کو ملی اور نظریاتی مفادات پر ترجیح دی تو قوم کو سانحات سے دوچار ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کی درد بھری آواز ہم سے بلوچوں اور پختونوں کے احساس محرومی کو دور کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ 38 سال گزر جانے کے باوجود سقوط ڈھاکہ کا زخم آج بھی تازہ ہے۔ یہ دن خون اور آنسووں کا ایک دل دھلا دینے والا طوفان ہے۔ کھیل تماشے میں مست نسل نو کے نوجوان اور نام نہاد سیاستدان کیا جانیں کہ سقوط ڈھاکہ کے دن میں ہمارے لیے کتنے سبق ہیں۔ عوامی لیگ کے غنڈوں کے ہاتھوں پاکستان کے حامی ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگین ہونیوالی سرزمین بنگال آج بھی اسی طرح لال ہے۔ سقوط ڈھاکہ کیساتھ ساتھ سانحہ پشاور بھی آج ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ تتلیوں اور جگنوں کا اپنے گلشن میں قتل عام کیسے بھلایا جا سکتا ہے۔ سلام ہے پاک فوج کے جوانوں کو جنھوں نے درسگاہوں کو مقتل بنانے والوں کو نکیل ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 833109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش