0
Tuesday 17 Dec 2019 23:58

سیاستدانوں کی ناکام پالیسیوں کے سبب قوم مسائل سے نہیں نکل پا رہی، شاہ عبدالحق قادری

سیاستدانوں کی ناکام پالیسیوں کے سبب قوم مسائل سے نہیں نکل پا رہی، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں تجاوزات کے نام پر بغیر متبادل انتظام کراچی کے چھوٹے تاجروں اور پتھارے داروں کو بے روزگار کرنا ظلم کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ شہر کے تجارتی مراکز اور ہزاروں دکانوں کو مسمار کرنے سے قبل یہ ضروری تھا کہ سالہا سال سے کاروبار کرنے والوں کو بے روزگار کرکے سڑک پر لانے کے بجائے متبادل روزگار کے مواقع اور جگہ فراہم کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے، ہماری حکومتیں اس مسئلے کے حل کے بجائے صرف وقت گزاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، افلاس، بے روزگاری جیسے مسائل اور بحرانات کا ذمہ دار اقتدار میں رہنے والوں کی ناقص حکمت عملی اور سودی نظام ہے، ارباب اقتدار عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے، سیاستدانوں کی ناکام پالیسیوں کے سبب قوم مسائل سے نہیں نکل پا رہی۔
خبر کا کوڈ : 833363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش