0
Thursday 19 Dec 2019 19:24

صحتمند پاکستان کیلئے پولیو ورکر کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، علامہ ارشاد حسین

صحتمند پاکستان کیلئے پولیو ورکر کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، علامہ ارشاد حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد حسین نے لکی مروت میں ہونے والے خودکش دھماکہ اور لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے گذشتہ لوئر دیر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ ارشاد حسین نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی ظاہر کرتی ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر سر اُٹھانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں جنہیں پوری قوت سے کچلنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے جسے نتیجہ خیز بنانے کیلئے اُن مذموم عناصر کو بھی قانون کے شنکجے میں لانا ضروری ہے جو انتہا پسندی کے فروغ میں سہولتکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما نے نیشنل ایکشن پلان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے امن لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پولیو ٹیم کے ورکر ملک و قوم کیلئے قابل احترام ہیں جو اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر رہے ہیں، صحتمند پاکستان کیلئے ان کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ علامہ ارشاد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کو محفوظ پناہ گاہ تصور کرنے والے دہشت گردوں کو اب سر چھپانے کی کوئی جگہ میسر نہیں، ان کا انجام بہت نزدیک پہنچ چکا ہے، قومی سلامتی کے ادارے کے جراتمندانہ کردار کی بدولت کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 833688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش