0
Thursday 19 Dec 2019 23:42

پاراچنار، تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

پاراچنار، تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے مضافاتی علاقے کڑمان روڈ پر تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو کچل دیا، تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار میٹرک کا طالب علم منصر حسین اور آٹھویں جماعت کا طالب علم مہتاب علی موٹر سائیکل پر گھر جارہے ہیں کہ کڑمان روڈ پر ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں دسویں جماعت کا طالب علم منصر حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مہتاب حسین کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا، پک اپ گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی، پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش