0
Friday 20 Dec 2019 10:41

اداروں کی سیاست میں مداخلت قبول نہیں، کائرہ

اداروں کی سیاست میں مداخلت قبول نہیں، کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں اداروں کی سیاست میں مداخلت قبول نہیں۔ قمر زمان کائرہ کا پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی اقتدار نہیں ملتا ذمہ داری ملتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان آج سلیکٹڈ کی وجہ سے بحرانوں کا شکار ہے، ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک آمر کو عدالت نے 6 سال بعد سزا سنائی، وزیراعظم کو پھانسی ہو جائے، اقتدار سے ہٹا دیا جائے قوم کا مورال نیچے نہیں آتا، ہم چاہتے ہیں پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج بنے۔ ہمارا کارکن متحرک ہو چکا ہے، بلاول بھٹو 27 دسمبر کو کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے دعوے اور وعدے پورے نہیں کر سکی، قوم اس وقت بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 833790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش