0
Saturday 21 Dec 2019 16:16

آرمی چیف اور چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقاتیں

آرمی چیف اور چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان نے ملاقاتیں کی ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تقریب کے حلف برداری کے دوران ہوئیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں نئے چیف جسٹس پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی۔ واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 834058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش