0
Sunday 22 Dec 2019 20:53

وزیراعظم نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کردیا، مصطفیٰ کمال

وزیراعظم نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرکے مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کردیا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو خارجی محاذ پر سمجھوتے کرنا پڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران خود یہ تجویز دی تھی کہ مسلمانوں کا عالمی سطح پر ایک چینل ہونا چاہیے، جس پر اہم مسلم ممالک کے سربراہان سنجیدہ ہوگئے، لیکن وزیراعظم عمران خان نے آخری لمحے اپنی جگہ وزیر خارجہ کی شرکت کی بات کی اور پھر انہیں بھی نہیں بھیج کر مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان ہاؤس کے باہر کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلم امہ کے حوالے سے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی کوالالمپور سمٹ 2019ء میں پاکستان کا شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے، اس طرح کے فیصلے عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کا باعث بن رہے ہیں، مستقبل میں پوری قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملائیشیا نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی دباؤ کو مسترد کر دیا تھا، جبکہ بھارت نے ملائیشیا کو پام آئل کی درآمدات معطل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ترکی ہر برے وقت میں پاکستان کے حق میں اٹھنے والی پہلی آواز ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا دوسرا سال بھی آدھا گزر چکا ہے، اب تک ترجیحات کا تعین نہیں کیا گیا، جو مسئلہ ابھر کر سامنے آ جاتا ہے، سب اپنے کام چھوڑ کر اسی پر بیان بازی شروع کر دیتے ہیں، ملک ایسے نہیں چل سکتا، عوام کو بھی اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔
خبر کا کوڈ : 834208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش