0
Monday 23 Dec 2019 20:46

بلوچستان اور سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

بلوچستان اور سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے، پاکستان پیٹروليم لميٹڈ نے سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ايکسچينج کو آگاہ کرديا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمپنی کو بلوچستان اور سندھ ميں تيل اور گيس کے نئے ذخائر ملے ہیں، جن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ پی پی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں، جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2019ء کو کیا گیا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔ دوسری جانب پی پی ایل نے ضلع خیرپور، سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق یہاں سے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 152 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 834407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش