0
Friday 27 Dec 2019 12:20

سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد کا ارادہ

سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد کا ارادہ
اسلام ٹائمز۔ سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے دفتر خارجہ میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں یہ پیغام دیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ’دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا‘۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فیصل بن فرحان السعود کو بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور وہاں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے حال ہی میں نافذ کیے گئے شہریت ترمیمی ایکٹ اور شہریوں کی قومی رجسٹریشن اور بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے پر بھی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 835034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش