0
Wednesday 1 Jan 2020 00:00

حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نامزد

حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائیزر سیف اللہ خان نیازی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت کا شکر گذار ہوں، جس نے مجھ پر اعتماد کرکے مرکزی نائب صدر کی ذمہ داری دی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح یہ ذمہ داری بھی بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا، پارٹی کو گراس روٹ تک لے جانے اور پارلیمنٹ میں مزید مؤثر کردار ادا کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

 
خبر کا کوڈ : 835825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش