0
Wednesday 1 Jan 2020 12:52

کے پی کے میں بارشوں کے نئے سلسلے، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کے پی کے میں بارشوں کے نئے سلسلے، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند روز سے کہر و دھند کے سلسلے کے بعد محکمہ موسمیات نے اب بارش کی نئی لڑی شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا پہلا سلسلہ کل سے شروع ہوگا جو 3 جنوری تک جاری رہے گا، جبکہ بارشوں کا دوسرا سلسلہ 5 جنوری سے شروع ہو کر 8 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس نئے سلسلے کے دوران 60 تا 80 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ صوبے کے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے ساتھ سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مردان، پشاور، کرک، بٹ خیلہ، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان، قبائلی ضلع خیبر، کرم، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، سوات اور دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کوہاٹ، کالام اور چترال میں بارش زیادہ مقدار میں ریکارڈ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہتی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا گیا، جبکہ سردی نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش