0
Thursday 2 Jan 2020 12:05

بہت جلد پی ٹی آئی حکومت کا صفایا ہونیوالا ہے، رانا ثناء اللہ

بہت جلد پی ٹی آئی حکومت کا صفایا ہونیوالا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی 68 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر محفوظ مشہدی نے فیصل آباد میں رکن قومی اسمبلی سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان سے ملاقات کی اور انہیں چھ ماہ بعد رہائی پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا نصیر احمد اویسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیر محفوظ مشہدی نے رانا ثناء اللہ خان کی جیل میں مشکلات کے باوجود بہادری اور استقامت کی تعریف کی اور کہا کہ سابق وزیر قانون نے پہلے بھی جمہوریت کیلئے جنرل پرویز مشرف کے دور میں تشدد برداشت کیا مگر عوامی حقوق کی بات سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے پیر محفوظ مشہدی کی آمد اور ان سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیل اور تشدد قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے متوالوں کی زبان بندی نہیں کروا سکتے، عوام نے کٹھ پتلی حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، بہت جلد پی ٹی آئی حکومت کا صفایا ہونے والا ہے۔
خبر کا کوڈ : 836017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش