0
Thursday 2 Jan 2020 19:58

نیا سال شروع ہوتے ہی خیبرپختونخوا سے پولیو کے 5 نئے کیسز رپورٹ

نیا سال شروع ہوتے ہی خیبرپختونخوا سے پولیو کے 5 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ نیا سال 2020 شروع ہوتے ہی خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سالِ گزشتہ کے کیسوں سمیت صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی۔ جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے سال کے پہلے ایام میں بنوں سے 26 ماہ کے بچے، ٹانک سے 30 ماہ کی بچی اور 5 ماہ کے بچے، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ سے 24 ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی سے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے، ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ یوں گزشتہ سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسوں کو ملاکر پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 123 جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنانا اور ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 836118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش