0
Friday 3 Jan 2020 16:09

حکومت نے اداروں کے درمیان تناؤ میں اضافہ کرکے ان کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی، سراج الحق

حکومت نے اداروں کے درمیان تناؤ میں اضافہ کرکے ان کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انڈے، مرغی، کٹے، لنگر خانے اور اب پناہ گاہیں، عوام حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پناہ مانگنے لگے ہیں، قوم کو بھکاری بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، عوام کو کہیں پناہ نہیں مل رہی۔ انکا کہنا تھا کہ 2019ء میں 70 لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے گئے، آئی ایم ایف کی شرائط، حکومتی اقدامات اور معاشی اعشاریے بتا رہے ہیں کہ مہنگائی، بے روز گاری، غربت اور مایوسی کا گراف مزید اوپر جائے گا، نااہل حکومت نے اداروں کے درمیان تناؤ میں اضافہ کرکے ان کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے سٹیک ہولڈرز کے درمیان عدم اعتماد سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے، وسائل پر کچھ لوگوں کا قبضہ ہے، شوگر مافیا کسانوں کا مسلسل استحصال کررہا ہے، شوگر ملز مالکان ایندھن کے بھاؤ گنا خرید کر سونے کے بھاؤ چینی بیچ رہے ہیں، اب گنا کاشت کرنیوالے کسانوں سے گنا بھی نہیں خریدا جارہا جس کی وجہ سے وہ سراپا احتجاج ہیں اور گندم کی کاشت بھی لیٹ ہونے کا خدشہ ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر ملز مالکان کو کسانوں سے گنا خریدنے کا پابند نہ کیا تو یہ احتجاج پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 836275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش