0
Saturday 4 Jan 2020 17:11

کے پی کے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزراء کے قلم دان تبدیل

کے پی کے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزراء کے قلم دان تبدیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے، جبکہ 9 معاون خصوصی بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینئر وزیر شہرام تراکئی سے بلدیات لے کر صحت کی وزارت سونپ دی گئی، ہشام انعام اللہ خان سے صحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا وہ اب سماجی بہبود کے وزیر ہوں گے، اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لے کر محکمہ تعلیم دیا گیا ہے، اسی طرح ڈاکٹر امجد علی سے معدنیات کی وزارت واپس لے کر ہاؤسنگ کا محکمہ دیدیا گیا۔ صوبائی کابینہ میں دو نئے وزرا کو بھی شامل کیا گیا ہے، اقبال وزیر ریلیف اور شاہ محمد ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے۔ اقبال وزیر کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے۔ اسی طرح مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش کا قلمدان تبدیل کر کے آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا ہے، جبکہ معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کو محکمہ بلدیات کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔ نئے معاونین خصوصی میں خلیق الرحمٰن، عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان، ظہور شاکر، وزیر زادہ، احمد خان سواتی، غزن جمال اور تاج محمد شامل ہیں۔ خلیق الرحمٰن کو وزیراعلٰی کا مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن، عارف احمد زئی کو معدنیات اور غزن جمال کو ایکسائز کا محکمہ حوالے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 836504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش