3
Sunday 5 Jan 2020 03:49
عراق، کتائب حزب اللہ نے قابض غیر ملکی افواج سے انتقام لینے کا اعلان کر دیا

آج سے عراقی سکیورٹی فورسز امریکی فوجی اڈوں سے دور ہو جائیں، کتائب حزب اللہ کا انتباہ

آج سے عراقی سکیورٹی فورسز امریکی فوجی اڈوں سے دور ہو جائیں، کتائب حزب اللہ کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ عراق کی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی ذیلی بریگیڈ کتائب حزب اللہ نے عراق میں موجود قابض افواج کیخلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ کتائب حزب اللہ نے اپنے اعلان میں تمام عراقی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز سے امریکی فوجی اڈوں سے 1 کلومیٹر کے فاصلے پر چلی جائیں۔ کتائب حزب اللہ نے تمام عراقی سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز سے بھی یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فورسز کو قابض افواج کے ہاتھوں انسانی ڈھال میں تبدیل نہ ہونے دیں۔
Untitled
واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کے روز علی الصبح بغداد کی ایئرپورٹ کے قریب قابض امریکی فورسز نے اپنے ہوائی حملے میں حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس اور سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے متعدد ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا، جبکہ اس سے چند روز قبل امریکہ نے ہی اپنے ایک اور ہوائی حملے میں حشد الشعبی کے 5 سے زائد فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا تھا، جس میں کتائب حزب اللہ کے 4 اعلیٰ سطحی کمانڈرز سمیت 28 مجاہد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس پر عراق میں موجود تمام فورسز نے اس کا انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 836615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش