0
Sunday 5 Jan 2020 21:44

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد امریکا اور ایران میں کشیدگی بڑھنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں مختلف ممالک سے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں، وزیر خارجہ نے ایرانی، ترک اور یو اے ای کے ہم منصب سے رابطے کیے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ حالات اور جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سعودی، ترک اور یو اے ای کے ہم منصب کو بھی ٹیلیفون کیا اور خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکا ایران کشیدگی پر بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 836736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش