1
Tuesday 7 Jan 2020 23:50

خطے سے امریکی انخلاء کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، جواد ظریف

خطے سے امریکی انخلاء کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی نیوز چینل CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ارتکاب کرکے امریکہ نے 3 اہم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے اس مذموم اقدام کے ذریعے عراقی خود مختاری و عراق کیساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی اور (جمہوریت کے اصولوں کے برخلاف خطے کے تمامتر) لوگوں کے احساسات کو پائمال کیا ہے، جبکہ عراقی پارلیمنٹ اور عوام نے اپنے انداز سے اس کا بھرپور جواب دیدیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اس خطے کے اندر امریکی غیر مطلوب اور ناپسند عناصر گردانے جاتے ہیں، جن کا خطے کے اندر باقی رہنا کسی کو قبول نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا خطے کے عوام امریکی اقدامات پر غم و غصے کی حالت میں ہیں اور خطے سے امریکی انخلاء چاہتے ہیں، جبکہ خطے سے امریکی انخلاء کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کی طرف سے ایرانی تاریخی و ثقافتی مقامات پر حملے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کرتے جبکہ ہمہ وقت جنگی جرائم کے ارتکاب کیلئے تیار رہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کی امریکی کارروائی عراق کیخلاف ایک دشمنانہ اقدام جبکہ ایران کیخلاف ایک مسلحانہ حملہ تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے ہمارے ایک انتہائی محترم اور عظیم کمانڈر کو شہید کیا ہے اور ہم اس کا جواب ضرور دیں گے، لیکن ایک مناسب انداز میں نہ (ٹرمپ کیطرح) غیر مناسب کیونکہ ہم قانون کے پابند ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی طرح قوانین توڑنے والے نہیں۔ انہوں نے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ترمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ فوجی ساز و سامان خوبصورت ہوتا ہے، جو دنیا پر حکومت کرتا ہے، لیکن اُنہیں جان لینا چاہیئے کہ دنیا پر فوجی اسلحہ نہیں بلکہ لوگ حکومت کرتے ہیں، جبکہ اس خطے کے عوام امریکہ سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ خطے سے نکل جائے۔
خبر کا کوڈ : 837155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش