0
Saturday 11 Jan 2020 12:33

سلطان قابوس کی رحلت پر عمران خان کی تعزیت

سلطان قابوس کی رحلت پر عمران خان کی تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عمان کے فرماں روا سلطان قابوس کے انتقال پر عمانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عزت مآب سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر عمان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے عمان کو جدید ریاست کی صورت میں ڈھالا، ان کی رحلت سے عمان نے اپنا عزیز قائد کھویا تو پاکستان ایک بااعتماد قریبی دوست سے محروم ہو گیا، اللہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 837816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش