0
Monday 13 Jan 2020 23:31

حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں، ثروت اعجاز قادری

حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی بھارت کے بزدل اور کمزور ہونے کی علامت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر بلوچستان کے ڈویژنل، ضلعی و تحصیل اور سینئر کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی و ڈویژنل صدر گل حسن قادری، مفتی محمد رضا امجدی، قلات کے سید نعیم شاہ، خضدار کے مولانا نصر اللہ حسینی بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی دہشتگردی کی جڑ ہے، حکومت بھی انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وفاقی صوبائی حکومتیں صوبوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کریں، صوبوں کا احساس محرومی دور کرنا وفاق کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا انشاءاللہ پاک سرزمین سے وجود ختم کرکے دم لیں گے، شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے منظم سازش کے تحت بلوچستان کو نشانے پر کھا ہوا ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں، بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش