0
Tuesday 14 Jan 2020 17:57

آئندہ ہفتے کراچی میں کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جو گزشتہ 70 سال میں کبھی نہیں ہوا

آئندہ ہفتے کراچی میں کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جو گزشتہ 70 سال میں کبھی نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ آئندہ ہفتے کراچی میں کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جو گزشتہ 70 سال میں کبھی نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے کراچی گزشتہ ستر سالہ تاریخ کے سرد ترین دن کا سامنا کرے گا۔ دی کرنٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کو صوبائی دارالحکومت میں مغربی موسمی نظام کے داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں سردی کی شدید لہر آئے گی اور گہرے بادل چھانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پورے کراچی میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 3 ڈگری تک گرسکتا ہے جو 1950ء کے 3 اعشاریہ 3 ڈگری کا 70 سالہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش