0
Tuesday 14 Jan 2020 23:50

خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے، وزیراعظم عمران خان

خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے اور خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایئر سروسز معاہدے، سابقہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی علیحدگی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی سمری موخر کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے، خالد مقبول صدیقی کو کابینہ میں واپس لائیں گے، اتحادیوں کے تمام مطالبات پر پیشرفت ہو رہی ہے، حکومتی کمیٹی تمام اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 838490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش