0
Wednesday 15 Jan 2020 22:43

شدید برفباری کے بعد کارگاہ گلگت کے عوام محصور ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، الیاس صدیقی

شدید برفباری کے بعد کارگاہ گلگت کے عوام محصور ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ جی بی میں حالیہ شدید برفباری سے دور افتادہ علاقوں میں عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ محکمہ خوراک کی غفلت سے کارگاہ اور نلتر میں بروقت راشن نہ پہنچانے سے گندم کا بحران پیدا ہوا ہے۔ ریکارڈ توڑ برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بلاک ہیں، عوام کی پریشانیوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ چیف سیکرٹری صورت حال کا ازخود نوٹس لیکر فوری اقدامات کی ہدایات صادر کریں۔ وحدت ہاؤس گلگت میں کارگاہ اور نلتر کے نمائندہ وفود سے ملاقات موقع پر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دور افتادہ علاقوں جہاں قدرتی آفات سے رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے وہاں پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔ موجودہ صورتحال میں جی بی کے بیشتر اضلاع کے دورافتادہ علاقوں کا ضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔محکمہ خوراک کی غفلت سے آج کارگاہ میں ایک سو دس گھرانے محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور پندرہ دن سے گندم بھی نہیں پہنچی ہے۔ کارگاہ کے عوام غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں، رابطہ سڑک مکمل بلاک ہیں اور شدید برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔  برفانی تودے گرنے سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری اقدامات کر کے دورافتادہ علاقوں کے عوام کو گندم کی ترسیل یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 838688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش