0
Friday 17 Jan 2020 23:26

اخراجات بڑھ گئے، اس سال حج مزید مہنگا ہوگا، وزیر مذہبی امور

اخراجات بڑھ گئے، اس سال حج مزید مہنگا ہوگا، وزیر مذہبی امور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گذشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔ اسلام آباد میں پوائیوٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی و چاروں صوبوں کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں، لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں اور گذشتہ سال کے مقابلے مین رواں برس حج مزید مہنگا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کر دیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2020ء کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کے لیے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ہوپ کے مرکزی چیئرمین شاہد رفیق، خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین ثناء اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے حج پالیسی کے حوالے سے اپنی مفید آراء اور تجاویر سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا اور کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھا حج کروائیں گے اور جو وعدے اور یقین دہانیاں حج کے حوالے سے کروائی گئی تھیں، ان کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی حج کمپنیوں کی سہولیات کی وجہ سے ہم ملائیشیاء کے ساتھ ٹاپ لیول پر آچکے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امسال بھی حجاج پرائیویٹ اسکیموں کے تحت اچھا حج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 839101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش