0
Saturday 18 Jan 2020 20:21

پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے باقاعدہ سازش کی گئی، فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے باقاعدہ سازش کی گئی، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر سال جنوری میں گندم کی طلب بڑھ جاتی ہے، بزدار حکومت نے دسمبر میں ہی گندم کا کوٹہ بڑھا دیا تھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے باقاعدہ سازش کی گئی، بزدار حکومت نے 15 فلور ملز کے لائسنس معطل کئے، 15 کروڑ جرمانہ کیا، ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے جس سے فلور ملز، ڈیلرز کا چیک اینڈ بیلنس ہوگا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، پنجاب سے کے پی میں آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لئے چوکیاں قائم کی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار نے بڑکیں مارے بغیر، شعر و شاعری کے بغیر پنجاب کی خدمت کی، شہباز شریف کا بیٹا اور دیگر رشتےدار بھی عملاً وزیراعلٰی بنے ہوئے تھے، شہبازشریف اور انکی آل اولاد 56 کمپنیوں کے ذریعے مال بناتے رہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، جہانگیر ترین اتحادی دوستوں کو اکٹھا کرنے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے حکومت کو نقصان پہنچے۔
 
خبر کا کوڈ : 839282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش