0
Wednesday 22 Jan 2020 22:16

عنقریب "وادی اردن" کو بھی اسرائیل کیساتھ ملحق کر لیں گے، بنجمن نیتن یاہو

عنقریب "وادی اردن" کو بھی اسرائیل کیساتھ ملحق کر لیں گے، بنجمن نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد "وادیٔ اردن" اور اس کے اندر بنائی گئی یہودی بستیوں کو اسرائیل کے اندر ضم کر لیا جائے گا۔ بنجمن نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اس وعدے کی تکرار کی اور کہا کہ ان علاقوں کا عنقریب اسرائیل کیساتھ الحاق کر دیا جائیگا، جبکہ بنجمن نیتن یاہو نے انتخابات سے کافی پہلے سے یہودی بستیوں کے مکینوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ بھی گفتگو کی ہے۔

دوسری طرف بنجمن نیتن یاہو کے حریف بینی گینٹز نے بھی اپنے حامیوں کو یہی وعدہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد وادی اردن کو اسرائیل کا حصہ بنا دیا جائیگا، تاہم اسکے بارے میں مقبوضہ قدس کے اندر انتخابی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بینی گینٹز اپنے وعدے میں سنجیدہ نہیں، تاہم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی تقریر کے دوران اپنے حریفوں کی ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کامیاب ہوگئے تو یہودی بستیوں کو خالی کر دیں گے۔ وادی اردن جو مغربی کنارے کے ایک وسیع رقبے کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے گو کہ تاحال اسرائیل میں ضم نہیں ہوا لیکن اس وقت مکمل طور پر صیہونیوں کے اختیار میں ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس سمیت متعدد علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو بارہا غیر قانونی اعلان کیا ہے اور اس پر اسرائیلی کنٹرول کو غیرقانونی قبضہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش