0
Thursday 23 Jan 2020 13:31

آئی جی کی تعیناتی، سندھ حکومت نے مزید 2 نام وفاق کو ارسال کردیئے

آئی جی کی تعیناتی، سندھ حکومت نے مزید 2 نام وفاق کو ارسال کردیئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں آئی جی پولیس کی تعیناتی کا معاملہ، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس کے عہدے کے لئے مزید2 نام وفاق کو ارسال کردیئے۔ سیکریٹری سروسز کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط کے مطابق ثناء اﷲ عباسی اور انعام غنی کے نام بھیجے گئے ہیں، دونوں نام آج بھیجے گئے، ثناء اﷲ عباسی خیبر پختونخوا میں آئی جی کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ انعام غنی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ 3 نام سندھ حکومت پہلے ہی وفاق کو ارسال کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 840199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش