0
Friday 24 Jan 2020 11:02

چین میں کرونا وائرس سے مزید 8 افراد ہلاک

چین میں کرونا وائرس سے مزید 8 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید 8 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 25 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 830 میں اس بیماری کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔ چینی حکام مزید 1072 مشتبہ کیسز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے زیادہ تر کیسز چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے ہیں جس پر حکام نے ووہان اور قریبی شہروں سے لوگوں کے باہر جانے اور باہر والوں کے اندر داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرونا وائرس پر عالمی صورتحال جانچنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کا اجلاس ہوا لیکن عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو عالمی طبی ہنگامہ صورتحال قرار دینے سے گریز کیا۔  اس وائرس کی وجہ سے انسان کو بخار ہوتا ہے اور سانس کی نالی میں شدید مسئلہ ہوتا ہے اور مرض کی شدت کی صورت میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔ یہ وائرس چین سے دوسروں ممالک پھیلنے کا شدید خطرہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں اور چین سے آنے والے مسافروں کا چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش