0
Friday 24 Jan 2020 21:57

5 فروری کو تمام پاکستانی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں، وزیراعظم

5 فروری کو تمام پاکستانی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 فروری کو تمام پاکستانی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر آ جائیں۔ یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو گھروں سے باہر نکلیں۔ عمران نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے، ان کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے نکلیں۔ وزیراعظم عمران کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی خواہ وہ ملک میں رہتے ہوں یا بیرون ملک، 80 لاکھ کشمیریوں، جنہیں سفاک نسل پرست مودی سرکار کے 9 لاکھ فوجیوں نے تقریباً 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑ رکھا ہے، کی حمایت میں 5 فروری کو گھروں سے نکلیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فاشسٹ اور نسل پرست مودی انتظامیہ نے کشمیروں کو محبوس کر رکھا ہے۔ ہر سال 5 فروری کو پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش