0
Saturday 25 Jan 2020 12:32

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی بن گیا

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی بن گیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہیں۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری ام نہاد بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ مقبوضہ وادی کے درالحکومت سری نگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر آنے جانے والی گاڑی پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے، شہر میں جگہ جگہ فوج کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نام نہاد یومِ جمہوریہ کو بطور یومِ سیاہ منائیں۔ حریت رہنما کا کہنا ہے کہ بھارت 72 برسوں سے کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دینے سے انکاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 840567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش